اسلام آباد:پاکستان کی معاشی صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے اور عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معاشی صورت حال پر بہت ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ کچھ عالمی ادارے روزانہ کی بیناد پر پاکستانی معاشی صورت حال پر اپنے تحفظات بیان کررہےہیں،

پاکستان کی معاشی صورت حال کو مانیٹر کرنے والے عالمی ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے کم کرکے سی سی سی پلس کردی ہے، پاکستان کی ریٹنگ میں کمی معاشی حالات کی وجہ سے ہوئی۔

ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور مہنگائی سے بھی پاکستان کے اقتصادی حالات خراب ہوئے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ برقرار رہے گا۔

ادھر دوسری طرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کےحوالےسے کچھ اچھی خبریں نہیں ہیں،پاکستان کے ریاستی بینک اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرض کی ادائیگی کےسبب ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16دسمبر کو 12 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے پاس 16دسمبر کو 6ارب 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 16 دسمبر کو 5ارب 88کروڑ 39لاکھ ڈالر تھے۔

پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

Shares: