اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی ہے.
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی گئی۔ ایک خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے کہا ہے کہ عوام الناس خصوصی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے 10, 50, 100 اور 1000 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرواسکتے ہیں۔ قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی، وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021 کے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصوّر ہوں گے اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں