اسٹیٹ بینک آف پاکستان مزید بااختیار:اورکیا فیصلے ہوئے آج کابینہ میں شبلی فرازنے سب کچھ بتادیا

0
36

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان مزید بااختیار:اورکیا فیصلے ہوئے آج کابینہ میں شبلی فرازنے سب کچھ بتادیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دی ہے

سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ کابینہ نے سٹیٹ بنک ترمیمی بل2021 کے مسودے کی منظوری دی :ترمیم کا مقصدسٹیٹ بنک کو مزید بااختیار بنانا ہے:سینیٹر شبلی فراز مزید کہتے ہیں کہ سٹیٹ بنک کے مضبوط ہونے سے معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی:

سینیٹر شبلی فرازنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بعد افراط زر میں کمی آئے گی:سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ ماضی میں سیاسی فوائد کیلئے سٹیٹ بنک کو استعمال کیا گیا

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ نے اعزاز احمد کو این ٹی ڈی سی کا ایم ڈی تعینات کرنے کی منظور ی دی:وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دی گئی

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ کابینہ نے روس کے ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن معاہدے کے پروٹوکولز کی منظوری دی،کابینہ میں مختلف ریاستی اداروں کی اصلاحات پر بحث ہوئی:نقصان میں جانے والے سرکاری اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں:

انہوں نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن تحقیقات کے سربراہ جسٹس (ر)عظمت سعید نے کسی بھی قسم کی مراعات لینےسے انکارکیا ہے،تحریک انصاف نے شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے:سینیٹرشبلی فراز کہتے ہیں‌ کہ کرپشن کے پیسے کو سینیٹ انتخابات میں استعمال کیا گیا

شبلی فراز مزید کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات سےایک روز قبل ویڈیواسکینڈل کا سامنے آنا کرپشن کا ثبوت ہے،پیسے کے زور پر آنے والے کبھی بھی عوامی مفاد کاتحفظ نہیں کرتے:واضح ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم تضادات کا مجموعہ ہے

Leave a reply