ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان،آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے:وزیراعظم
ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق آج ایبٹ آباد میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پرموجودہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سخت نالاں ہیں اور کہاہے کہ ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایبٹ آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا ،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد بنایا جائے، ہماری تو ابھی مدت تین ہفتے کی ہے، ہم نے عام آدمی کو ریلیف دیا، ان کو نیب سیاسی گٹھ جوڑ اور دن رات گالیوں سے فرصت نہیں تھی۔ یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھرمیں مہنگائی زوروں پر ہے، ہم نے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، ہم پر آئی ایم ایف کا بہت زیادہ پریشر ہے، پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ہم انتقامی کارروائی نہیں کریں گے لیکن قانون اپنا راستہ اپنائے گا، اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں مگر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہے، ہم انصاف اور قانون کے داعی ہیں۔آج آپ کے ساتھ عدالتوں کے باہر ملاقات ہو رہی ہے، آپ تمام رپورٹرز بڑے اچھے طریقے سے پیش آئے، آپ برے وقت کے ساتھی ہیں، اچھے وقت میں سب ساتھ ہوتے ہیں
یاد رہے کہ آج ایبٹ آباد میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ گرمی زیادہ ہوگئی لوگ نہیں نکلیں گے، 20 تاریخ کے بعد جب اسلام آباد کی کال دوں گا، جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں ، بیس لاکھ لوگ آئیں گے۔
ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو آپ کے جنون کا خوف ہے ،اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنے والا ہے، اسلام آباد میں صرف ایک ہی آواز ہوگی امپورٹڈ حکومت نا منظور، یہ امریکا سے سازش کرکے ہمارے اوپر بیٹھے ہیں، انھیں پاکستانی قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔