ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا اوگرا کی عوام دشمن پالیسیوں پر بیان جس میں انہوں نے کہا کہ
اوگرا کی تجاویز عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کررہی ہیں۔ 16 روپے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو مصیبت میں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں۔ سلیکٹیڈ حکومت عوام کا جسم و جاں کا رشتہ ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
پجلی کی قیمت میں اضافہ سراسر عوام دشمن اقدام ہے۔ ستم یہ ہے کہ ہر پندرھویں روز پٹرول کی قیمت بڑھائی جارہی ہے ۔ نااہل حکومت دن بدن مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کررہی ہے۔  تحریک انصاف کے "شیرو” کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی تو کیا ہوا۔  کپتان کے ہینڈسم ہونے کی قیمت عوام چکا رہے ہیں۔ ملکی معیشت سسک رہی ہے مگر پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ کپتان ہینڈسم ہے۔
مہنگائی کی بے قابو شرح عوام کو مجبور کررہی ہے کہ ہیڈسم کو فی الفور چلتا کریں ۔ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے عوام براہِ راست متاثر ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف نے عوام کو دکھ ، پریشانی، مہنگائی، ظلم و بربریت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا اوگرا کا بیان
Shares:







