ملک میں مہنگائی کی صورتحال،ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

0
56

ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح کے اعدادو شمار جا ری کر دیئے-

باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 2.1 فیصد کمی کے بعد 21.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 26.1 فیصد رہی۔

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے شہریوں میں خوشی کی لہر

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں گھی کی قیمت میں 4.50 فیصد کمی ہوئی جبکہ پیاز 3.86، دال مسور 3.08، کوکنگ آئل 1.89 فیصد، چینی 0.93 فیصد سستی ہوئی جبکہ ماہانہ بنیاد پر بجلی چارجز 65.33 فیصد، موٹر وہیکل 2.43 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ سبزیاں 22.3 فیصد، دال مونگ 19.5، آلو 17.4، گندم 15.3، انڈے 14.2، چکن 13، چائے 11.5 اور بیسن 9.7 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 127.8 فیصد، دال مسور 79.5، سبزیاں 67، دال چنا 64.2، کوکنگ آئل 65.3، گھی 57.1، دال ماش 56.3 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم 55.3 فیصد، چاول 39.8، موٹر فیول 86.9 اوراسٹیشنری 54.3 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر بجلی چارجز 30.4 فیصد کم ہوئے۔

بحریہ ٹاون میں اضافی چارجز، لوٹ مار، مکینوں کا احتجاج

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس ہوا، شہبازشریف نے متاثرین کو امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کردی، سیلاب کی آڑ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے متعلق اجلاس میں کہا کہ متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومتوں سے تعاون کیا جائے، اشیاء خور و نوش کی قیمتوں کے تعین میں مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے۔

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو ادائیگیوں میں کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کا حکم دیا اور کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے سیلاب زدگان میں امدادی اشیاء اور امدادی رقوم کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے سیلاب کی آڑ میں مہنگائی کا نوٹس لے لیا: امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی…

Leave a reply