سٹیل مل کی نجکاری نہیں‌ ہو گی، وزیر اعظم، میں‌ اور کابینہ ایک ہی نشے کا شکار ہیں، فردوس عاشق اعوان

0
61

وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹیل مل کی نجکاری نہیں‌ ہو گی. وزیراعظم نےتمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی ہے، ڈالرکی منی لانڈرنگ کوروکنا ہے. اگرہم رہزن بن کرلوٹناشروع کردیں گےتومعاشی بحران جنم لیتےرہیں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 21ڈاکٹرزکی ٹیم نوازشریف کےدل کی دھڑکن کودیکھتی ہے. یہاں ایک بیمار ہے اور اس کے لیے سو انار ہیں. ارکان پارلیمنٹ رول ماڈل ہیں،ان کےپاس غلطی کی گنجائش نہیں، وزیر اعظم، میں اورکابینہ ایک ہی نشے کاشکار ہیں جو انسانی خدمت کا نشہ ہے ، انسانی خدمت ہمارا عزم ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کیلئے بہت زیادہ درد رکھتے ہیں، کابینہ نے ایسے بچوں کیلئے جوگمشدہ اور اغوا ہیں، ان کے لئے چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی منظوری دی ہے ، ان کیلئے ایک ڈیٹابیس بنایا جائے گا اور ایک جگہ سے یہ تمام معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کالا دھن ختم کرنے کیلئے چالیس ہزار کابانڈز ختم کیا جارہاہے ، اور یہ پالیسی لائی جارہی ہے کہ اس بانڈ کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا کہ لیاتوکہاں سے لیا؟ اب اگر بانڈ کیش کراناہے تو اکاﺅنٹ میں پیسہ کیش ہوکر آئیگا ۔کابینہ کو بتایا گیا کہ جوفیصلے کئے گئے ان میں زیادہ تر پر کام ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کویہ خوشخبر ی ملنے جارہی ہے کہ وہ سٹیل مل جو سفید ہاتھی تھا جس کو اپنا لوہا بیچنے کیلئے بیمار کیا گیا تو اس کے لئے فیصلہ کیاگیاہے کہ سٹیل مل کو پرائیویٹائز نہیں کریں گے بلکہ اس کو نجی شراکت داری سے چلایا جائے گا اور اگر سٹیل مل چلے گی تو پاکستان میں ترقی کا پہیہ چلے گا ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ زبیرگیلانی کوسرمایہ کاری بورڈکاچیئرمین مقررکردیاگیاہے. اسلام آبادایئرپورٹ پر ہی حاجیوں کی امیگریشن ہوگی.

Leave a reply