اسٹیل ملز ملازمین کے اہل خانہ کا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آفس میں احتجاج، شدید نعرہ بازی
کراچی: ملازمین کے اہل خانہ نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آفس میں شدید احتجاج کا مظاہرہ کیا ہے. احتجاج میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ ہمیں گھروں سے نکالنے کیلئے لیٹر یہاں نکالیں جارہے ہیں.
ٹاؤن انچارج نے کہا کہ یہاں کوئی لیٹر نہیں نکال رہے.
خواتین نے انچارج ٹاؤن شپ اور دوسرے آفسران کو باہر نکال دیا. اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ خاموشی سے آفس سے باہر چلا گیا
نعرے بازی کے دوران ایک عورت بے ہوش ہوگئی ،
بے ہوش خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
خواتین احتجاج کے بعد پر امن طریقے سے واپس چلی گئیں.