لاہور: ہڑتالیں ہی ہڑتالیں ، ایک طرف حکومت کہہ رہی ہےکہ کسی قسم کی نجکاری نہیں کی جارہی تو پھر ڈاکٹرز ہڑتالیں کیوں کررہے ہیں ، یہ بھی ایک قابل غور سوال ہے کہ کہیں تخت لاہور کے چھن جانے سے سابق حکمران توان ہڑتالوں کے پیچھے تونہیں ،
ادھر ڈاکٹروں کی ہڑتالوں نے نہ صرف مریضوں کا ستیا ناس کردیا ہے بلکہ اب تو مریضوں کے لواحقین بھی تڑپ تڑپ کر دہائی دے رہے ہیں کہ ہے کوئی جو ان کی آواز سن لے ، صورت حال یہ ہےکہ اوپی ڈیز کے بعد وارڈز میں بھی سناٹے، آپریشن تھیٹر ویران، لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت بھی معطل ، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال میں علاج کیلئے آئے شہری ہلکان۔
سستے معالجے کو ترسے مریض اور لواحقین کا بے حسی پرمسیحاؤں سے شکوہ، ہٹ دھرمی پر حکومت کو کوستے رہے، جبکہ جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر دو ہفتوں سے بند ہے اور مریض مہنگا پرائیویٹ علاج کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔