پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان رہا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 207 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند اور کم ترین سطحوں کا فرق 206 پوائنٹس رہا۔ بازارمیں 24 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 51 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن تین ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 694 ارب روپے ہے۔ اقتصادی امور پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کہ کسی بھی دوسری اسٹاک مارکیٹ سے بہتر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ذرائع کی جانب سے آنے والی فنڈنگ آئندہ ہفتوں میں اہم ہو گی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے یوروبانڈز کی مالیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔