پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 616 پوائنٹس سے بڑھ کر 48424 پوائنٹس پر بند ہوا ہے اور مارگن اینڈ اسٹینلے کے سمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 16 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کی ہے جس کے بعد ایم ایس سی آئی کے سمال کیپ انڈیکس میں شامل کمپنیز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں ایم ایس سی آئی میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد بڑھنے کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 89 پیسے بڑھ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 287.60 روپے سے بڑھ کر 288.49 روپے ہوگئی۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 76 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 62 روپے اور یورو کی قیمت 317 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 4 ڈالر اور پاکستانی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1918 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
تاہم دوسری جانب گزشتہ جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 672 روپے ہوگئی۔