ڈالر کے بعد کاروباری لائف کی اچھی خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 751 کی سطح پر ہوا اور 100 انڈیکس 41 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 792 کی سطح پر دیکھا گیا ہے
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے ہفتے تیزی کا رجحان جاری ہے ، بروز اتوار سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 32111 پوائنٹس پر بند ہوئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ہفتوں میں سٹاک ایکسچینج میں کل 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
سعودی ائل کمپنی ارمکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انویسٹر تیل و گیس کے سٹاک پر سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،








