اسلام آباد:عدالت کے فیصلے نے پاکستانی معشیت پرکاری ضرب لگا دی ،انویسٹرز کا اظہارافسوس ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کےسابق صدرجنرل پرویزمشرف کوسزائے موت کی سزا کےفیصلےکااثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پربھی دیکھا گیا۔دوسری طرف انویسٹرز نے عدالت کے فیصلے کومایوس کن قراردیتے ہوئے پاکستانی معیشت کے لیے زہرقاتل قراردیا
سانحہ اے پی ایس پانچویں برسی،ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے خصوصی ترانہ جاری
اسٹاک مارکیٹ سےذرائع کےمطابق سابق صدر کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 459 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار آغاز 41 ہزار 644 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست ریکارڈ کی گئی تھی تاہم دوپہر کے وقت عدالتی فیصلے کے بعد انویسٹرز کی طرف سے ٹریڈنگ میں ہاتھ روک لیا گیا اور زبردست تیزی میں جانے والی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر معمولی تیزی دیکھی گئی۔
بریکنگ:دہلی یونیورسٹی میدان جنگ بن گیا ،پولیس اورطلبا میں خون ریزجھڑپیں
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی زبردست تیزی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز میں 40 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 295 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 211 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔