سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان
کراچی سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان، 408 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ نہ سنبھل سکی، 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 283 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا، 531.23 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا اور 43691.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔