سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 52 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ابتدا میں کے ایس ای 100 ا نڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 117 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا لیکن جلد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 967 کی سطح پر آ گیا تھا۔

کاروبا رکے دوران انڈیکس میں 81 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 133 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران 34,743,575 شیئرز کی لین دین ہوءی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,619,053,146 بنتی ہے۔

Comments are closed.