سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

0
74

سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی

باغی ٹی وی :رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2375 پوائنٹس گر گیا۔

آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2375.97 پوائنٹس کی مندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ہے، اس سے قبل 11 جولائی 2017ء کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153 پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آج جب کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 651 پوائنٹس گر کر 34 ہزار 409 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد کاروبار کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں یہ مسلسل دوسرے ہفتے میں چوتھی مرتبہ ہے کہ مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا۔ 45 منٹ تک کاروبار معطل رہنے کے بعد جب دوبارہ بحال ہوا تو بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار دیکھا گیا اور 11 بجکر 42 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 601 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 459 پوائنٹس پر موجود رہا۔

بتدائی ڈیڑھ گھنٹے بعد شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روکا گیا اور 30 انڈیکس میں 5 فیصد گراوٹ کے بعد مارکیٹ بند کی گئی جبکہ 100 انڈیکس میں 4 فیصد تک کی کمی ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 45 منٹ کی بندش کے بعد جب دوبارہ کاروبار شروع ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس مزید کمی کے ساتھ 1802 پوائنٹس تک گر گیا اور انڈیکس 34 ہزار 258 پوائنٹس تک گر گیا۔

آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 335 تک گرنے کے بعد 33 ہزار 684 کی سطح پر بند ہوئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 170،250،710 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7،421،631،933 بنتی ہے۔

Leave a reply