اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ معیشت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے ممکنہ خاتمے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے اور ایک مرتبہ پھر تیزی ریکارڈ کی گئی ہے . حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جو دوپہر بارہ بجے تک 214 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی بھی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 46700 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 265.18 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46682.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار میں 0.57 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ آج حصص مارکیٹ میں 24 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار 307 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں تیزی سے بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 48 پیسے کم ہو گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 288 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.52 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔ ادھر انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی قدر 2 روپے کم ہو کر 292 روپے ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 317 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 63 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے ہو گئی ہے۔

Shares: