ٹوکیو: جاپان میں مبینہ طور پر بدروح سے بھرا ایک بڑا پتھر ایک ہزار سال بعد دوٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی "دی گارجئین” کے مطابق جاپان میں پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک بڑے پتھر کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں ایک ہزار سال بعد دوٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے خیال ہے کہ اب اس کے منفی اثرات باہر آچکے ہیں-
پورے جاپان کے سوشل میڈیا میں لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں اب یہ حال ہے کہ اس تمام کہانی پر یقین رکھنے والے بعض افراد اس واقعے سے سخت مضطرب اور خوفزدہ ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جو بھی اس کے پاس گیا وہ یقینی طور پر مرجائے گا۔
گرین لینڈ کی برفانی پرتوں کے نیچے تیزی سے پگھلاؤ،سمندروں کی سطح میں اضافہ کا سبب…
جاپانی دیومالا کے مطابق اس پتھر کا نام ’سیشو سیکائی‘ ہے اور اس میں 9 دموں والی خونخوار طلسمی لومڑی بند ہے یا اس کی روح قید میں ہے۔
تفصیل کے تحت سال 1107 سے 1123 کے درمیان جاپان پر شہنشاہ ٹوبا کا راج تھا اسے قتل کرنے کے لیے ایک عفریت نے خوبصورت عورت کا روپ دھارا۔ آسیبی جانور لومڑی تھی جس نے حسین عورت کا روپ اختیار کیا اور اس عورت کو ’تمامو نو مائی‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال بعد 9 دم والی لومڑی اپنا روپ بدلتی ہے پھر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پتھر سے زہریلا مواد نکلتا ہے لیکن درحقیقت یہ علاقہ زیرِ زمین تیزابی چشمے پر مشتمل ہے اور وہیں سے گیس اور تیزاب بہتا رہتا ہے۔
اردن کےصحرا میں 9000 سال قدیم مزاردریافت
تاہم یہ عجیب واقعہ ہے کہ اچانک یہ بہت بڑا پتھر ٹوٹا ہے اور دو یکساں حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بدھ مت کے ایک بھکشو نے چندروز قبل اپنے علم کے زور پر اسے توڑا ہے اور پتھر کے ٹکڑے جاپان بھر میں پھیل چکے ہیں بہت سے جاپانی یہ ماننا پسند کرتے ہیں کہ اس کا گھر ماؤنٹ ناسو کی ڈھلوان پر ہے۔
اس واقعے سے قبل سیاحوں کی بڑی تعداد اس چٹان کو دیکھنے آیا کرتی تھی لیکن پتھر ٹوٹنے کے بعد اب لوگ اس علاقے میں بھی نہیں جارہے کیونکہ ان پر خوف طاری ہے۔ یہ علاقہ ٹوکیو کے قریب واقع ہے جسے ٹوچائگی کہا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپانی افراد ٹویٹر اور فیس بک پر اس کے طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں اور بعض افراد نے کہا ہے کہ سال 2022 بھی کچھ اچھا نہیں گزرے گا۔ دوسرے نے لکھا کہ ایک خونخوار بدروح اب جاپان میں آزاد ہوچکی ہے۔
ترکی: ’بسم اللہ‘ کی خطاطی سے مزین 19 کروڑ سال پرانا سنگ مرمر پتھردریافت
"مجھے لگتا ہے کہ میں نے کچھ دیکھا ہے جو نہیں دیکھا جانا چاہئے،” ایک ٹویٹر صارف نے ایک پوسٹ میں کہا جس نے تقریبا 170,000 لائکس کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
جب کہ دوسروں نے قیاس کیا کہ ’تمامو نو مائی‘ کی شیطانی روح تقریباً ایک ہزار سال بعد دوبارہ زندہ ہوئی تھی، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے چٹان میں دراڑیں نمودار ہوئی تھیں، ممکنہ طور پر بارش کا پانی اندر داخل ہونے کی وجہ سے اس کی ساخت کمزور ہو گئی تھی-