کراچی:اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ پڑھ کر ہر کسی کا دل دکھ جاتا ہے ، پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی جسے شہر قائد کہا جاتا ہے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گزشتہ ماہ شہریوں کو 5 ہزار سے زائد گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اورموبائل فون سے محروم کردیا گیا اکتوبر میں کراچی کے شہریوں سے 3468 سے زائد موبائل فون چھین لیے گئے۔

بھارت کامسلمانوں پردہراوار، پہلے کشمیراب بابری مسجد مندرمیں تبدیل، شدید ہندومسلم فسادات کاخدشہ

پولیس حکام کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں شہریوں سے 2374 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں، شہریوں کو 97 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔دوسری جانب کراچی کے مختلف تھانوں میں موجود لاوارث موٹر سائیکلوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

پاکستان میں‌ ذیابطس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،آگاہی بہت ضروری ہے، ماہرین طب

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ 43 موٹر سائیکلیں کراچی کے مختلف تھانوں میں موجود ہیں، مالکان دستاویزات دکھا کر موٹر سائیکلیں لے جاسکتے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلیں مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی تھیں۔واضح رہے کہ شہر قائدمیں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شہریوں کو روزانہ موٹرسائیکل، گاڑیوں اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا جاتا ہے۔

بلدیاتی ایکٹ 2013 کےغیرفعال،2019 نافذ، نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں‌

Shares: