اسلام آباد :بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے:اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم نے بیرونی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے ،

وزارت داخلہ کو بھی غیرملکی فنڈڈ این جی اوز کیخلاف شکایات ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت اجلاس کے طے کردہ ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بیرونی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز سے متعلق رپورٹس پر بات کی گئی کہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز اپنا ایجنڈا چلا رہی ہیں۔

وزارت داخلہ کو بھی غیرملکی فنڈڈ این جی اوز کیخلاف شکایات ملی ہیں۔ جس پر وزیراعظم نے غیررجسٹرڈ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز کیخلاف کاروائی اور ان کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں ان این جی اوز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

Shares: