ہمیں والدین نے پڑھنے کے لیے بھیجا ہے آپ ہمیں آپس میں لڑا رہے ہیں :مدارس کے طلبا کا مولانا کو”چٹّا جواب”

0
71

لاہور:ہمیں والدین نے پڑھنے کے لیے بھیجا ہے آپ ہمیں آپس میں لڑا رہے ہیں :مدارس کے طلبا کا مولانا کو”چٹّا جواب”،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ بے شمار مدرسے جن کی کمانڈ مولانا فضل الرحمان کے پاس تھی وہ چھنتی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ان مدرسوں کی کمانڈ چھنتی جا رہی ہے جن کی بنیاد پر وہ احتجاج کرتے تھے۔

مولانا فضل الرحمان کو پرسوں رات کچھ مدرسوں نے کہا ہے کہ ہم آپ کیلئے اسلام آباد پر حملہ نہیں کریں گے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ اس میں کچھ مدارس شامل ہیں سارے نہیں لیکن وہ تقسیم ہوگئے ہیں ۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پوری جمیعت علماء اسلام کی طرف ایک ہی سوال جا رہا ہے کہ آپ دھرنا کیوں دینا چاہ رہے ہیں۔

ہم کیا نواز شریف کیلئے قربانی دیں ،جمیعت علماء اسلام ایک نظریاتی جماعت ہے اس کو کیوں قربان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی نے اپنے عالم دین سے رابطے شروع کردیے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ جمعیت علماء اسلام ہے، اس کو جب بھی بیچا مولانا فضل الرحمان نے بیچا ہے۔مولانا شیرانی اور حافظ حسین نے پورا پیپر ورک کیا ہوا ہے۔ وہ صرف اکیلے نہیں جائیں گے، بلکہ وہ بہت سے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔

Leave a reply