بی آر ٹی پشاور میں نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کرنے کی کوشش ناکام کردی گئی-
بی آر ٹی پشاور میں نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی کوشش کی گئی۔ ٹرانس پشاور حکام کی جانب سے نجی کمپنی کے عہدیداران کو فوری معاملات حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نجی کمپنیز کو واضح کردیا کہ بی آر ٹی سروس میں کسی بھی قسم کا خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام نجی کمپنیاں اپنے ملازمین کے ساتھ معاملات خود حل کریں۔ سروس مسافروں کیلئے بلاتعطل جاری رہے گی۔
بی آر ٹی میں کام کرنے والی تمام نجی کمپنیوں کو انکی اندرونی معاملات خود حل کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی۔ بی آر ٹی آپریشنز میں ہڑتال سمیت کسی بھی قسم کی روکاوٹ پر کنٹریکٹ کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے، سروس عوام کیلئے ہے اور اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔