نئی دہلی :’اسٹرنگز‘میوزک بینڈ کے ختم ہونے کی خبر نے جہاں پاکستانیوں کو افسردہ وہیں بھارتی بھی اس بینڈ کے ٹوٹنے پر دل شکستہ ہیں۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر انکُر تیواری نے اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹرنگز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔-
بھارتی صارف نے بینڈ کے ٹوٹنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کا بہترین میوزک دینے پر شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بینڈ کے یادگار گانوں سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔
معروف بھارتی یوٹیوبر بھوون نے اسٹرنگز بینڈ کے ختم کرنے کے اعلان پر ایک پوسٹ میں اس بینڈ سے منسلک بچپن کی یادیں شیئر کی۔ بھارتی یوٹیوبر بھوون بام کی جانب سے گلوکار فیصل کپاڈیا اور بلال مسعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔
بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر 2 دوستوں کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈز تشکیل دیا تھا تاہم بعد میں بینڈ میں 2 افراد ہی رہ گئے 33 سال کے دوران اسٹرنگز نے بے شمار مقبول گانے بنائے جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پذیرائی ملی۔