جنوبی پنجاب میں بارشیں برسانے والاطاقتور سسٹم داخل، ڈینگی کا خطرہ

جنوبی پنجاب میں آج رات سے بارشوں کا طاقتوار اور تگڑاسپیل داخل ہو رہا ہے جس سے گرج چمک اور تیز ہواٶں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے
باغی ٹی وی رپورٹ جنوبی پنجاب میں آج سے بارشوں کا طاقتوار اور تگڑاسپیل داخل ہو رہا ہے جس سے گرج چمک اور تیز ہواٶں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ٹمپریچر میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے … آج رات سے جمعہ کی رات تک جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ملتان , بہاولپور , بہاولنگر , ڈیرہ غازی خان , فورٹ منرو , فورٹ عباس , وہاڑی , ملیسی , تونسہ , کوٹ ادو , لیہ , بھکر , لودھراں , ساہیوال , خانیوال , پاکپتن , اوکاڑہ , علی پور جام پور , فاضل پور , راجن پور , رحیم یار خان , خان پور , صادق آباد میں گرج چمک اور تیز ہواٶں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے

اِدھر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ موسم برسات ڈینگی کیس بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لئے انسداد ڈینگی کےلئے ان ڈور،آوٹ ڈور سرویلینس بڑھائی جائے۔بارش کے دوران نکاسی آب کا بہتر انتظام کیا جائے۔نشیبی علاقوں کو خصوصی فوکس کیا جائے۔ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو تلف کرنا ضروری ہے ۔

کمشنر عثمان انور نے کہا کہ محکموں کے فوکل پرسنز اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو حکومت پنجاب کی ڈیش بورڈ پر اندارج کرائی جائیں۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز تمام معاملات کی خود نگرانی کریں۔انسداد ڈینگی مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ہفتہ وار منعقد کیا جائے۔

Leave a reply