اوکاڑہ : رینالہ خورد تیز رفتار بس نے طالب علم کو کچل دیا،سٹوڈنٹس نے نیشنل ہائی وے بند کر دیا

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) رینالہ خورد تیز رفتار بس نے طالب علم کو کچل دیا،سٹوڈنٹس نے نیشنل ہائی وے بند کر دیا
تفصیل کے مطابق رینالہ خورد یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سامنے نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار بس نے یونیورسٹی کے طالب علم کو کچل دیا ،یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نیشنل ہائی وے کو بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، طالب علموں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا جب تک بس ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی،اس وقت تک ہم نیشنل ہائی وے کو مکمل طور پر نہیں کھولیں گے

Leave a reply