ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں طلبہ پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں پیش آیا ریاست ورجینیا میں ایٹریا تھیٹر کے باہر قائم اسکول میں گریجویشن کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے،جو سمجھ سے باہر …

فائرنگ پارک میں موجود ہائی اسکول کے طلبہ اور ان کے اہلخانہ پر کی گئی فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد اسکول میں منگل کو ہونے والی گریجویشن کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ تمام کلاسز میں تدریسی عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں،امریکا

پولیس کے مطابق فائرنگ سے گریجویشن کی تقریب میں آنے والے باپ اور بیٹا ہلاک ہوئے جن کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی جارہی ہے فائرنگ کرنے والے 19 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

Shares: