لاہور:طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت:ایک دن پاک فوج کے ساتھ ،اطلاعات کے مطابق طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت کے ویسے تو بڑے جزباتی واقعات پہلے بھی سنے ہیں مگراب توپاک فوج سے محبت کرنے والے میرے وطن کے طلبا وطالبات پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں حصہ لینے کے بھی خواہش مند ہیں ، اس حوالے سے آج بڑی تعداد میں طلبا وطالبات نے پاک فوج کے ساتھ میدان عمل میں گزارا

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ لاہورکی مختلف جامعات کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا اور فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہورکی مختلف جامعات کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا جن میں یو ای ٹی، پنجاب یونیورسٹی، ایف سی کالج اور ایل ایس ای کے طلبہ واساتذہ شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کنیئرڈ کالج اور نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ و اساتذہ بھی وفد کا حصہ تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ نے فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، طلبہ کوہتھیاروں اورمختلف آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق طلبہ نے ٹینکوں اور اے پی سی کی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا، طلبہ کومختلف ہتھیاروں کےاستعمال کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزنے طلبہ کو آگاہی دی، کورکمانڈرلاہورنے طلبہ کے جوش و جذبے اورحب الوطنی کو سراہا۔

Shares: