دنیا بھر میں مسلمانوں کا شدید دباؤ ، سعودی عرب بھی آخر کار بول پڑا

0
42

دنیا بھر میں مسلمانوں کا شدید دباؤ ، سعودی عرب بھی آخر کار بول پڑا

باغی ٹی وی سعودی عرب نے گستاخانہ خاکوں کے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم دنیا بھرپور ردعمل دے رہی ہے۔ سعودی عرب نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا سعودی حکومت دہشت گردی کی ہر کارروائی کو قابل مذمت شمار کرتی ہے۔ مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ فکری اور ثقافتی آزادی کو احترام، رواداری اور امن کے تابع ہونا چاہیے، نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی تمام کارروائیوں اور افعال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

اسرائیلی حکومت کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد کو اسرائیل کی جانب سے اہم ایوارڈ دینے کا اعلان


قطر یونیورسٹی میں ہونے والی فرانسیسی ثقافت کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی۔ یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام اور اسلامی شعار پر حملہ کیا۔مسلم ممالک میں فرانس کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنے اور عوام نے فرانسیسی صدر پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا۔ ترکی، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، مراکش، فلسطین، الجزائر، تیونس سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بائیکاٹ فرانس ہیش ٹیگ مقبول ہے۔

گستاخانہ خاکےاورفرانسیسی صدرکےگستاخانہ رویے،فرانس میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے،ہرطرف توڑپھوڑ،سڑکوں پرکُتّے بھونکنے لگے

Leave a reply