صبح کے وقت توتعزیت کیلئے کوئی نہیں آتا،شہباز شریف کی عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگرملزریفرنس کی سماعت ہوئی

وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہبازشریف کی والدہ انتقال کرگئیں وہ پیرول پرہیں،جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت توتعزیت کیلئے کوئی نہیں آتا،وکیل نے کہا کہ مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں،

حمزہ شہبازکی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی، عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے استفسارکیا کہ کون انکوائری کر رہا ہے؟ جس پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے عدالت میں کہا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری ہو رہی ہے، عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف کیس کی سماعت 7 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Shares: