پھول نگر اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد، تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور کی تھانہ سٹی پھولنگر میں پریس کانفرنس ہوئی۔
تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کی بڑی کاروائی جس میں بین الصوبائی اسلحہ سمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتارہو گئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے جدید ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ 7 آٹو میٹک رائفل، 15 پسٹل، 4 پمپ ایکشن اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں ۔ عمران کشور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پتوکی کی زیر نگرانی انفارمیشن بیسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزمان ذوالفقار، احمد جان، فیصل عزیز اور عباس خیبر ایجنسی سے اسلحہ سمگل کرتے اور پھول نگر میں لاکر پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان ناجائز اسلحہ کریمنلز کو اسلحہ فروخت کرتے تھے، دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ سٹی پھولنگر طارق بشیر چیمہ اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

Shares: