نئی پی ایچ ڈی پالیسی مسترد :ہائیرایجوکیشن کمیشن کوآگاہ کردیا گیا

0
50

لاہور:نئی پی ایچ ڈی پالیسی مسترد :ہائیرایجوکیشن کمیشن کوآگاہ کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی مسترد کر دی، پی ایچ ڈی پالیسی پر عمل درآمد کو روکنے کیلئے ایچ ای سی کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے انڈر گریجوایٹ اور پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کر دیا۔سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر جاری ہونے والی نئی پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے اس کے نفاذ پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیاہے۔ ایچ ای سی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بغیر مشاورت کے انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی جاری کی۔

مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن انڈر گریجوایٹ اور پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی پر فی الحال عملدرآمد روک دے،اس حوالے سے ایچ ای سی ایک ٹاسک فورس قائم کرے جو پالیسی کے مثبت اور منفی پہلووں کا تفصیلی جائزہ لے،

یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ ٹاسک فورس میں پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے،ٹاسک فورس کے جائزے اور اسکی سفارشات کی روشنی میں انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی پالیسی بنائی جائے۔

Leave a reply