وفاقی وزیرریلوے کی ناک کے نیچے کرپشن کی ایسی کہانی کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے

0
37

اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے کی ناک کے نیچے کرپشن کی ایسی کہانی کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق ایسی اطلاعات گردش کررہی ہیں‌ کہ وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی کے اردگرد افسران ریلوے کی تباہی میں بڑا اہم کردار ادا کررہےہیں‌

اس حوالے سے ایک سیاسی شخصیت اورسینٹرنے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیرکی ناک کے نیچے اگرکرپشن کا یہ حال ہے تو پھراس کے علاوہ کیا صورت حال ہوگی ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ کرپشن معمولی نہیں بلکہ اربوں تک جاسکتی ہے

اس حوالے سے سینٹر کامران مرتضٰی نے ایک انکشاف کیا ہے کہ سنگل bid آنے کی وجہ سے پہلے ٹھیکہ نہی دیا گیا۔ اب اچانک اسی کمپنی کو ایک سو اڑتالیس ملین امریکی ڈالرز میں پپرا کی مخالفت کے باوجود ٹھیکہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 230 کوچز کی خرداری میں کرپشن بھی بہت بڑی ہوگی جس کا نوٹس لینا ضروری ہے

 

سینیٹر کامران مرتضٰی‌ نے اس حوالے سے سینیٹ کو ایک درخواست بھی دی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لے کہ ایسا کیوں ہوا ہے سینیٹر کامران مرتضیٰ کہتے ہیں کہ وفاقی وزیرکواس قسم کے معاملات کا نوٹس لینا چاہیے اورکرپیشن کے اس بازار کا خاتمہ کرنا چاہیے ملک پہلے ہی کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے

یاد رہےکہ سن 2020 میں پاکستان ریلوے نے سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 230 تیز رفتار مسافر کوچز اور 820 مال بردار گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا ۔اس وقت کے ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دو مرحلوں میں خریدی جانے والی 230 جدید مسافرکوچز کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیا گیا ۔ پہلےمرحلےمیں 46 مسافر کوچز درآمد کی جائیں گی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دوسرے مرحلے میں 184 کوچز کیرج فیکٹری اسلام آباد میں خام مال سے تیار کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق 820 مال بردار گاڑیوں میں سے 200 مال گاڑیاں مکمل درآمد کی جائیں گی، جبکہ 620 مال گاڑیاں خام مال سے ریلوے فیکٹری میں تیارکی جائیں گی۔

Leave a reply