بھارت کے شہر ممبئی میں فیس بک لائیو سٹریمنگ پر خودکشی کرنے والے نوجوان کو بچا لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق فیس بک کے آئر لینڈ ہیڈ کوارٹر سے ممبئی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک 23 سالہ نوجوان فیس بک پر لائیو ہے اور وہ خودکشی کرنا چاہتا ہے.

کال کے 50 منٹ کے بعد پولیس اس گھر کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی. جب پولیس پہنچی تو نوجوان اپنا گلا کاٹ چکا تھا.

بہت زیادہ خون بہنے پر اسے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

Shares: