سشمیتا سین بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کے ساتھ سیکنڈل ایسے چلتے ہیں جیسے سایہ . سشمیتا اپنے کام کی وجہ سے کم اور اپنے سکینڈلز کی وجہ سے زیادہ شہرت رکھتی ہیں. سشمیتا سین کے درجن بھر کے قریب تو بوائے فرینڈز رہ چکے ہیں‌ جن میں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کا نام بھی شامل ہے. گزشتہ برس ان کی دوستی کے چرچے بزنس مین للت مودی کے ساتھ ہوئے کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کرلیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا بلکہ ان دونوں کی دوستی بہت جلد ہی ہوا ہو گئی. اب سشمیتا سین کا نام ایک بار پھر ان کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ لیا جا رہا ہے، دونوں کی گزشتہ برس دوستی ختم ہو گئی تھی لیکن یہ دونو‌ں پھر سے ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. سشمیتا سین اور روہمن شال

دونوں نے ایک فیملی ویڈنگ میں شرکت کی ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر پھر سے ان کا تعلق خبروں‌کی زینت بن گیا ہے . یہ شادی بھی سشمیتا کے ایک رشتہ دار کی تھی جس میں روہمن نے اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ شرکت کی. اس شادی میں سشمیتا اور روہمن کی شرکت کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کلکتہ میں ہونے والی اس شادی میں شریک اپنی فیملی اور روہمن کی تصاویر شئیر کیں .

Shares: