شیخوپورہ : اگلے عام انتخابات کیلئے موزوں پولنگ اسٹیشنوں کی تلاش کاکام شروع کر دیا گیا ہے- ذرائع

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) باخبر ذرائع کے مطابق اگلے انتخابات کے لیے ضلع شیخوپورہ میں موزوں پولنگ اسٹیشنوں کی تلاش کاکام شروع کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے انتخابات کی نسبت اگلے انتخابات کے لیے ووٹوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوگیا ہے جس کی نسبت سے اگلے انتخابات کے لیے تقریباً 2000 پولنگ اسٹیشنوں کی ضرورت ہوگی پچھلے عام، بلدیاتی اور حالیہ ضمنی انتخابات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیئے جائیں اور دیہی علاقوں کی سرکاری عمارتوں میں باقی ماندہ سہولتوں کی فراہمی کے نام پر کروڑوں روپے کی خرد برد کی وجہ سے اب بھی سینکڑوں سکولوں سمیت مختلف محکموں کی عمارتیں صاف پانی واش روم بجلی اور چار دیواری کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں کا تعین کرنے کے لیے سرکاری عمارتوں میں سے موزوں عمارتوں کا انتخابات کیا جا رہا ہے جن میں مطلوبہ سہولتیں میسر ہوں ذرائع کے مطابق زیادہ پولنگ اسٹیشن محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی چلنے والے سرکاری تعلیمی اداروں میں بنائے جائیں گے جبکہ محکمہ صحت لائیو سٹاک سوشل سیکیورٹی لیبر زراعت سوشل ویلفیئر بلڈنگز ہائی وے آبپاشی وغیرہ کے دفاتر میں بھی پولنگ اسٹیشن تجویز کیئے جا رہے ہیں

Leave a reply