سکھر ٹرین حادثہ ، پاکستان ریلوے پولیس کا رینجرز، ضلعی پولیس، ریلوے و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ریسکیو آپریشن
لاہور ، انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے سکھر ٹرین حادثہ کے موقع پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ سانحہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید ابرار عباس کی سربراہی میں پاکستان ریلوے پولیس ریسکیو ٹیم فوری طور جائے وقوع پر پہنچی اور ضلعی پولیس، پاک رینجرز ، ضلعی و ریلوے انتظامیہ کے ہمراہی ریسکیو آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
پاکستان ریلوے پولیس کی ریسکیو ٹیم نے ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ آئی جی پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے ریسکیو آپریشن کی خصوصی مانیٹرنگ کی۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کے جوان ریسکیو آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ریلوے مسافروں کے سامان کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کررہے ہیں۔