سلیمان شہباز کو ابتدائی تفتیش کے بعد سوالنامہ دیدیا گیا. ایف آئی اے

0
33

سلیمان شہباز کو ابتدائی تفتیش کے بعد سوالنامہ دیدیا گیا. ایف آئی اے

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز حفاظتی ضمانت کے بعد ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے۔ رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز حفاظتی ضمانت کے بعد ایف آئی کے شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سلیمان شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس پر مقدمہ درج ہے، مقدمہ کی تفتیش جاری ہے اور سلیمان شہباز کیس میں شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔

حکام ایف آئی اے کے مطابق سلیمان شہباز کو ابتدائی تفتیش کے بعد سوالنامہ دے دیا گیا ہے۔ اور انہوں نے تفصیلی تحریری جواب کے لیے وقت مانگا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کررکھی ہے، اور عدالت عالیہ نے انہیں 14 روز میں متعلقہ عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

سلیمان شہباز، ان کے بھائی حمزہ شہباز اور والد شہباز شریف کے خلاف لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نومبر 2020 میں شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلیمان کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 419، 420، 468، 471، 34 اور 109 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
متعلقہ عدالت نے رواں برس 15 جولائی کو سلیمان شہباز اشتہاری قرار دیا تھا۔ 4 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد وہ زند روز قبل واپس لوٹے تھے۔ وطن واپسی سے قبل ہی سلیمان شہباز نے اسلام آباد میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دفائر کرائی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو وطن واپسی پر انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے شہباز شریف کو 13 دسمبر کو عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply