اداکار حیدر سلطان جو کہ سلطان راہی کے بیٹے ہیں انہوں نے سلطان راہی کی 27 ویں برسی کے موقع پر انٹرویو میںکہا ہے کہ ان کے والد کے ساتھ ان کے ڈرائیور احسن تھے ، وہ آج بھی حیات ہیں اور آخری سانسوں پر ہیں انہیںچاہیے کہ وہ سچ بول دیں اور ہمیں بس ایک بار بتا دیں کہ سلطان راہی کو کس نے مارا کیوںمارا ، میں سمجھتا ہوں کہ اسکو یقینا پتہ ہے کہ یہ سب کیسے ہوا ، اسکی زبان بند کر دی گئی ہے یا اسکو کچھ کھلا پلا دیا گیا ہے اس لئے وہ کچھ نہیں بولتا. اگر اس نے بتا دیا کہ سلطان راہی کو کس نے قتل کیا تو پھر ہمیںپولیس اور کسی بھی حکومت کی
ضرورت نہیںہوگی . حیدر سلطان راہی نے کہا کہ پولیس نے عارضی طور پر اس کیس کو کلوز کر دیا تھا یہ کہہ کر کہ کسی بدمعاش نے قتل کا اعتراف کیا تھا اسکو انکائونٹر میں مار دیا گیا ہے، لیکن میرے حساب سے یہ غیر تسلی بخش ہے. میں جب تک زندہ ہوں اس قتل کا سراغ لگا کر رہوں گا . سلطان راہی کی کسی سے بھی دشمنی نہیں تھی وہ سب سے عاجزی سے ملتے تھے ، ان کو تو بڑے سے بڑا بدمعاش بھی جھک کر ملتا تھا.