آرمی چیف تقرری؛ وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے،وزیراعظم آفس
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے،آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کےلئے ناموں کا پینل موصول ہوا،وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے،
قبل ازیں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے تردید کے ایک گھنٹے بعد اُس وقت سمری موصول ہونے کی تصدیق کی جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمری بھیجنے کا ٹویٹ کیا۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، انشاء اللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے‘۔
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئ. انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے سمری میں آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لیے ناموں کا پینل بھجوایا گیا وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ شب پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی تھی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی تھی کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہوتے ہی تصدیق کردی جائے گی۔
وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ھوئ.. انشاءاللہ
سمری کی PMO میں وصولی کنفرم وقت پہ کی جاۓ گی..— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر نے گزشتہ شب اعلامیہ جاری کیا تھا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی گئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سمری وزارت دفاع کو بھیجی گئی. ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی.
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں