سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ دیا

ترجمان سمٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی۔گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے سمٹ بینک لمیٹڈ کے اکثریتی شیئرز حاصل کیے تھے ۔ اکثریتی شیئرزکے حصول کے بعد نام کی تبدیلی عمل میں آئی ۔ تبدیلی نام کا اطلاق دیگر ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں کے بعد ہو گا ۔ناصرعبداللہ حسین لوتاہ بینک مکرمہ لمیٹڈ کو ایک سرکردہ اسلامی بینک بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

ترجمان سمٹ بینک کے مطابق بینک مکرمہ لمیٹڈ اسلامی اصولوں کے عین مطابق مالیاتی خدمات اورجدید مصنوعات فراہم کرے گا۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ مکمل اسلامی بینکاری کے لیے جامع منصوبہ کی تیاری پر عمل پیراہے۔ تبدیلی کے عمل میں بینک کے آپریشنز کا مکمل جائزہ، شرعی تقاضوں پر مبنی مالیاتی حل کاتعارف اور اسلامی بینکاری کے طریقے شامل ہوں گے ۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ تبدیلی کے مرحلے میں اپنے صارفین کی خدمت اور بلا رکاوٹ منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم  ہے

سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے سمیت دیگر کیخلاف نیب انکوائریز کی منظوری

5 لاکھ سے زائد کی رقم کی خرد برد کرکے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

Shares: