سن لیں، اگر یہ کام ہوا تو مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہو گا،رانا ثناء اللہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ابھی تک پیرول پررہا نہیں کیا گیا،
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائی کی سیاست ہورہی ہے،ملتان جلسے کی ڈر سے حکومت نے کارکنوں کو گرفتارکرنا شروع کر دیا،قاسم باغ کوجانے والے راستوں میں کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں،موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کررہے ہیں،عوام کورونا خطرے کے باوجود جلسوں میں آ کر حکومت سے نجات چاہتی ہے،اپوزیشن کی طرف سے پرامن جلسوں کامرحلہ شروع ہوا،ملتان جلسہ ہرصورت میں ہوگا
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری داخلہ بنی گالہ سے منظوری کا انتظار کر رہا ہے ،ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اورکونسلرز کو گرفتار کیا گیا ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہو گا،جیل میں اگر کھانا گھرسے آتا تھا تو فریج کون لاتا تھا،
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو اب تک پیرول پر رہا نہیں کیاگیا،والدہ کی وفات پر اولاد کو جیل میں رکھنے والوں کے چہرے تاریخ میں ہمیشہ سیاہ رہیں گے،اقتدار پر قابض آٹاچینی چور ٹولہ سیاسی انتقام کے پاتال میں اتر چکا ہے،پاکستان اور اس کی سیاسی تاریخ کا یہ سیاہ ترین دور ہے
بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائرویز کی پرواز BA0259 سے لاہور روانہ ہو گی۔
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی ،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی
ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا