ایمرا کے صدر آصف بٹ کا جنگ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ نے جنگ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا

ایمرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میری بطور صدر ایمرا محمد آصف بٹ حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جنگ گروپ نے ایک چابی ٹوٹنے پر 28 سالہ محمد شجاعت نائب قاصد کو اتنا ڈرایا دھمکایا تھا کہ وہ ایچ آر قیصر کے کمرے میں دل کے اٹیک سے یہ ظالم جہاں چھوڑ گیا ہے کا نوٹس لیں اور اس کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے

میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل

ایمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری

ایمرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ روزنامہ جنگ، روزنامہ آواز، دی نیوز میں تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہِ سے صحافتی کارکنان پریشان ہیں دوسری جانب ان کو ڈرا دھمکا کر ذہنی اور دل کا مریض بنا کر مارا جارہا ہے اور صحافتی ورکرز کی تنخواہیں اور بقایاجات کی ادائیگی کروائی جائے.

نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا

Leave a reply