ہری پور میں طاقتور لینڈ مافیا جنگلات کو نقصان پہنچانے لگا ، روکنے پر محکمہ جنگلات کے عملے کو قتل کی دھمکیاں

0
43

ہری پور میں طاقتور لینڈ مافیا جنگلات کو نقصان پہنچانے لگا ، روکنے پر محکمہ جنگلات کے عملے کو قتل کی دھمکیاں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : صوبہ خیبر پختونخوا ہری پور مکھنیال میں‌ لینڈ مافیا جنگلات کو نقصان پہنچانے لگا ، محکمہ جنگلات کے روکنے پر بھی جنگلات کو کاٹنے اور جنگلات کی زمین کو اپنے منصوبوں میں شامل کرنے سے باز نہیں‌آیا. پاورفل لینڈ مافیا کے پیچھے ہری پور کے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کا نام لیا جاتا ہے ‌ جن کی پشت پناہی میں‌ یہ سارا کام جاری ہے اس سلسلے میں محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا اس طاقتور مافیاکے سامنے بے بس ہے.

تفصیلات کے مطابق ، مارگلہ ہل کی خوبصورت وادیوں اور سرسبز جنگلات کو بری طرح سے کاٹنے اور یہاں‌ کی زمین کی انکروچمنٹ کر کے یہاں‌ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے میں ایک طاقتور ترین مافیا اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے. اس مافیا کے سامنے سرکاری محکمے والے بے بس نظر آتے ہیں‌ . محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کے اہکار جب اس لینڈ مافیا کو روکنے کی کوشش کرتا ہے تو اپنے اثر رسوخ اور بدمعاشی کے بل بوتے پر ان کو بے بس کردیا جاتا ہے . اور سرکاری اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیا دی جاتی ہیں.

زرائع کے مطابق اس مافیا کی پشت پناہی اور حمایت میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق ایم پی اے یوسف ایوب خان ہیں. جن کی اس جنگل میں‌ پتھروں کی کرشنگ مشینیں‌ہیں اور ان کی یہاں‌ ایک سڑک بنانے کی کوشش بھی ہے جو کہ جنگلات کو کاٹ کر بنائی جائے گی.
اس سسلسلے میں انہوں‌ جگہ کی اینکروچمنٹ بھی کررکھی ہے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ اس کے سامنے اپنی طاقت اور استطاعت کےمطابق رکاوٹ ہے لیکن ان کو اس پر شدید نتائج اور قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں.
اس بارے میں‌ اس مافیہ کی ویڈیوز بھی ہیں.

اسی طرح کچھ عرصہ پہلے جب اس علاقےمیں‌شجر کاری مہم کی گئی تو اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق وزیر یوسف ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے ڈسٹرکٹ فوریسٹ آفیسر کو مکا بھی دے مارا جس پر ڈی ایف او مدثر حسن کو مکہ دے بھی مارا . واضح رہے کہ اس تقریب میں‌ ڈی سی او ہری پور بھی موجود تھے . اور ان کے ہمراہ دیگر افسران اور سرکاری اہکار بھی موجود تھے . اس تشدد اور بد تمیزی پر مدثر حسن ڈسٹرکٹ فوریسٹ آفیسر نے یوسف ایوب خان کے خلاف تھانہ ہر پور میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا . واضح رہے کہ یوسف ایوب خاں کو سپریم کورٹ نے تا حیات نا اہل قرار دے رکھا ہے ان پر بدعنونی کے الزامات ہیں.

یوسف ایوب خان جو کہ ہری پور کے جنگلات کو نقصان پہنچانے والے مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں پی ٹی آئی کی سیاسی تقریب اور پروگراموں میں‌بھی دیکھا جاتا ہے . جس پر اہل علاقہ اور عوام پر تشویش پائی جاتی ہے .

جنگلات کو نقصان پہنچانے اور یہاں سٹرک نکالنے کے حوالے سے ایک سرکاری انکوائری کمیٹی بھی قائم ہوئی تھی جس میں‌ ان جنگلات کو نقصان پہنچانے اور اس کی زمین کی اینکروچمنٹ کا جائزہ لینا تھا اور اپنی حتمی اور فائنل رپورٹ‌تیار کرنا تھی.

Leave a reply