بالی وڈ اداکار سنی دیول آج کل اپنی فلم غدر 2 کی پرموشن میں مصرو ف ہیں ان کے ساتھ ان کی کو اسٹار امیشا پاٹیل بھی ہیں. دونوں کو امید ہے کہ فلم غدر کی طرح سپر ہٹ ہوگی لیکن اب وقت اور حالات تبدیل ہو چکے ہیں 22 سال پہلے عوام کے مزاج اور رجحان اور تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ غدر 2 شائقین کے مزاج کے مطابق کس حد تک بنائی گئی ہے. تاہم سنی دیول اسکی پرموشن میں جُتے ہوئے ہیں ، اس دوران انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے حوالے سے بات کی ، انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کی عوام ایک دوسرے سے بہت پیار کرتی ہے.
یہ آپس میںنہیںلڑنا چاہتے ، بلکہ جو ہمارے درمیان فاصلے ہیں انکی وجوہات سیاسی ہیں، سیاسی سطح پر نفرتوں کا کھیل کھیلا جاتا ہے جس کا شکار عوام بنتے ہیں. ”دونوں ملکوں کے فنکاروں کو مل کر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے.” سنی دیول نے کہا کہ میری فلم غدر ٹو بھی ایسی ہی ہے جس میںدکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے سیاسی سطح پر دونوں ملکوں کے عوام میں نفرتیں ابھاری جاتی ہیں. یاد رہے کہ غدر 2 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. 22 سال کے بعد اس فلم کا سیکول بنا ہے.