غدر 2 ہٹ ہوئی تو سمجھ نہیں آ رہی تھی روئوں یا ہنسوں سنی دیول

والد سے کہا ابا میں بہت خوش ہوں
0
32
sunny deol and amisha in gadar

اداکار سنی دیول جو بالی وڈ کے ایک بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ان کی ہر فلم نہ صرف شائقین کو بھائی بلکہ ان کے بولے ہوئے ڈائیلاگز بھی ہٹ ہوئے. حال ہی میں ان کی فلم غدر کا سیکول غدر 2 کے نام سے ریلیز ہوا ہے. اس فلم نے ایک بار پھر سنی دیول کو باکس آفس کا کنگ بنا دیا ہے. فلم ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہو گئی ہے ، سنی دیول نے فلم ہٹ ہونے کے بعد ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے پہلے میں بہت بے چین تھا اور نروس بھی تھا، فلم کی کامیابی کی رپورٹس آ رہی تھیں ، لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی میں کیا کروں ہنسوں‌ یا روئوں.

”میں اسی کیفیت میں‌اپنے والد دھرمیندر کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ ابا میں کبھی رو رہا ہوں کبھی ہنس رہا ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں نے پی ہوئی ہے” بلکہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ فلم کامیاب ہو گئی ہے کیا کروں‌کیسے خدا کا شکر ادا کروں. دوسری طرف بابی دیول نے کہا ہے کہ غدر 2 نے ثابت کر دیا ہے کہ میرے بھائی جیسا کوئی نہیں ہے وہ کل بھی نمبر ون تھا آج بھی نمر ون ہے اور ہمشہ نمبر ون ہی رہے گا.

جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

Leave a reply