سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے سپریم کوٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو جولائی کو وکلا سپریم کورٹ کےداخلی دروازے پر دھرنادیں گےوکلا جوڈیشل کونسل کی کارروائی تک بیٹھے رہیں گے،چیئرمین سینیٹ کیخلاف سازش بلوچستان کیخلاف سازش ہے.
انہوں نےکہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس کےبعدچیئرمین سینیٹ کےپیچھےپڑےہیں،امان اللہ کنرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان،حکومت کی ترجیحات میں ہے نہ ہی اپوزیشن کی ترجیحات میں ہے.الیکشن کمیشن کےارکان کےتقرر میں ڈیڈلاک آگیا ہے،
دونوں جماعتیں سندھ سے نمایندے پر راضی ہیں.بلوچستان کی نمایندگی کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے،دہشت گردی بھی اس قوم کیخلاف جنگ ہے،کرپشن کیخلاف کارروائی نیب کا کام نہیں ہے.ہم سب کو مل کر کر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا،اگر کچھ منفی آتا ہے تو ایکشن کمیٹی کےتوسط سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے.آج اگر آپ کو کھٹکتا ہے تو چیئرمین سینیٹ کھٹکتا ہے کیونکہ وہ کمزور ہے،

Shares: