بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کوایک لاکھ جرمانہ

supreme court01

سپریم کورٹ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کوایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس کوئی گراؤنڈ موجود نہیں، پھر بھی درخواست دائر کی ہم موقع دے رہے ہیں لیکن آپکے پاس کہنے کو کچھ نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل نہ دینے پر وکیل کی سرزنش کی،اور کہا کہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں،بتائیں! آپ کی درخواست قابل سماعت ہے آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں،آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں آپکا بڑا مرتبہ ہے،چیف جسٹس پاکستان نے دلائل نہ دینے پر نظر ثانی مسترد کردی

عدالت نے کہا کہ بے بنیاد اور فضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا،عدالت عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کرتی ہے،درخواست گزار نے ماضی میں بھی بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بازی کی انہیں جرمانہ ہوا،عدالتی وقت ضائع کرنے اور بے بنیاد مقدمہ بازی پر ایک لاکھ ہرجانہ کرتے ہیں،ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کی جائے،ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فارم موجود ہے،ہائی کورٹ نے بھی فضول مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو دو لاکھ روپے کا ہرجانہ عائد کیا تھا،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

Comments are closed.