سپریم کورٹ بار کا سیاسی و معاشی بحران کے حل کیلئے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنے کا مشورہ

ملکی موجودہ حالات کے تناظر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا سیاسی و معاشی بحران کے حل کیلئے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ معاملات حل ہوں. جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بار کی ملکی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
ایبٹ آباد:پولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانےکےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا
حکومت کو بھی سمجھ آ چکی ہے آگے بڑھنے کے لیے الیکشن ضروری ہیں،غیر جانبدارالیکشن کمیشن پر بات ہوسکتی ہے:اسد عمر

سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں. ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی ذمہ داری سیاست دانوں کے کندھوں پر ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاست دانوں کو ایک چھت تلے جمع کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہم ثاللثی کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں سیاسی انارکی کی وجہ سے بہت سارے معاملات ٹھیک نہیں جبکہ سیاست دانوں کے اندر ایک دوسرے کے خلاف ایک انتہائی سخت نفرت تک پہنچ گئے ہیں.


بار کا مزید کہنا ہے کہ ان تلخیوں کم کرنا چاہئے اور ملک کیلئے سوچنا چاہیئے تاکہ ملک و قوم کی بہتری ہو لہذا تمام سیاستدان اپنی تلخیوں کو کم کرکے ملک کے بارے میں سوچیں.

Shares: