سپریم کورٹ، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس کی سماعت کل دو مئی منگل کو ہوگی،

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔سماعت کل دن ساڑھے بارہ بجے ہوگی .سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق دیگر تین درخواستوں کی سماعت بھی کل ہی ہوگئی رجسٹرار آفس کی جانب سے آج دیگر تینوں درخواستوں کو بھی نمبر الاٹ کر دیے گئے ہیں ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ ، زمان وردگ سمیت غلام محی الدین بھی درخواست گزار ہیں

ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

واضح رہے کہ حکومت کا پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتے سے انکار ،عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا، سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحاتی بل پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا تھا ،عدالت عظمی نے ایکٹ کو بادی النظر میں عدلیہ کی آزادی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا، عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا تھا کہ صدر مملکت ایکٹ پر دستخط کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں یہ تا حکم ثانی نافذ العمل نہیں ہو گا،

Shares: