سپریم کورٹ کےفیصلےنےملک وقوم کومشکلات ومصائب میں دھنسا دیا: شیخ رشید

0
37

اسلام آباد:سپریم کورٹ کےفیصلےنےملک وقوم کومشکلات ومصائب میں دھنسا دیا:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر پھیلی، بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتی اور بندے خریدتی ہیں، 3 ماہ پہلے ہی کہا تھا استعفے دو یا اسمبلی توڑ دو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب میں کہتا تھا اسمبلی توڑدو، گورنر راج لگا دو میں اس وقت بھی ٹھیک تھا،3 ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دو یا اسمبلی توڑ دو، اس کیس میں تمام طاقتیں ایکسپوز ہوچکی، عمران خان کو کہہ چکا کہ استعفے دے دیں، زندہ قوم محسوس کر رہی ہے کہ گندی نالی کی اینٹوں کو اقتدار کے محل میں لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سمجھ رہا ہے قوم کو سمجھ نہیں تو یہ غلط ہے، قوم کو سب سمجھ آگیا، میں نے عمران خان کو جو مشورے دیے آج سچ ثابت ہو رہے ہیں، بیرونی قوتیں ہماری خودداری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔

ادھروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے، آپ دیکھتے اور یہ سارے ملکر بھی ہمیں نہیں روک سکتے کیوں کہ قوم ہمارے ساتھ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے لیے ملک بھر میں جلسے کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا اور خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز لی گئیں جس پر اراکین نے خط کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔

Leave a reply